تحریکِ تحفظِ حقوقِ اپر چترال کی کال پر بونی کے عمایدین اور تحریک کے کارکنوں کا ایک اجلاس آج بونی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تحریک کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال نے کی اور نظامت تحریک کے سرگرم رُکن اورانفارمیشن سکرٹری محمد پرویزلال نے کی۔ میٹنگ میں صرف ایک ایجنڈا رکھا گیا تھا جو کہ بونی کے لیے بنائے گئے دوما دومی بجلی گھر کو چالو کرنے کے بارے تھی۔ یاد رہے کہ ایس۔ار۔ایس۔پی چترال کے تعاون سے بونی کے لیے بنائے گئے 500 Kv بجلی گھر تیار ہوکرعرصہ دراز سے نامعلوم وجوہات کی بنا چالو نہیں کیا گیا ہے۔ جس سے علاقے کے لوگ عرصہ سے مطالبہ رکر رہے ہیں کہ 11کرروڑ سے زیادہ کے لاگت سے بنائے گئے بجلی گھر کو لوگوں کے لیے کار امد بنایا جائے۔ آج کی میٹنگ میں بونی کے عمایدین کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقررین اس بارے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہاار کرتے ہوئے دوما دومی بجلی گھر کو جلد از جلد چالو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد پاس کرکے متعلقہ ادارہ۔انتظامیہ اور سی۔ای۔او ایس۔ار۔ایس۔پی وغیرہ کو بھیجدیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ار ایس پی 2016 میں بونی کے عوام کو یہ خوشخبری دی کہ 500 kv بجلی گھر نو مہینے کی قلیل مدت میں تیار کرکے کمیونٹی کو حوالہ کردیا جائے گااور کمیونٹی کو بجلی کی مسلے سے چھٹکارہ مل جائیگی۔ لیکن وہی نو مہینہ بڑھتے بڑھتے اب چار سال سے بھی زیادہ کا عرصہ گزرا۔ اور بجلی تیار ہوکر بھی دو سال بیت گئی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا ایس۔ ار۔ ایس۔ پی۔ 11کروڑ سے بھی زیادہ خرچ کرکے علاقے کے لوگوں کو بجلی کی سہولت دینے سے قاصر ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کئی بار میٹنگ کیے گئے۔ قرارداد دی گئی،مطالبہ کیا گیا کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس میں ادارے کے فنڈز کے علاوہ کمیونٹی کے بھی خاطر خواہ حصہ دری ہے اس لیے کمیونٹی مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہے کہ ایس۔ ار۔ ایس۔ پی دوما دمی بجلی گھر کو جلد از جلد چالو کرکے کمیونٹی کو وعدے کے مطابق سہولت دے۔ بصورتِ دیگر کمیونٹی ادارے کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی۔ اور اس میں جوبھی نتائج برامد ہونگے زمہ داری ایس۔ار۔ایس۔پی پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات