چترال (نمائندہ چترال میل) اپر چترال کے وادی یارخون سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمازار بہار خان نے کہا ہے کہ وادی یارخو ن کے بریپ، میراگرام، استاچ اور یارخون لشٹ میں واقع ہسپتالوں میں کلاس فور کی اسامیوں پر لویر چترال کے ضلعے سے افراد کی بھرتی پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے تو دوسری طرف اس علاقے کے غریب عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال نے کلاس فور اسامیوں پر بھرتی میں بے قاعدگی اور کرپشن کی انتہا کردی اور ضلعے کے سب سے پسماندہ علاقہ یارخون میں واقع پوسٹوں پر ایسے افراد کو بھرتی کیا ہے جن کا تعلق لویر چترال کے دروش اور دوسرے علاقوں سے ہے اور یہ بات اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ کلاس فور کی قلیل تنخواہ پر کوئی بھی دوردراز علاقے میں صحیح معنوں میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر میں اس سنگین بے قاعدگی کا ارتکاب کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچنا چاہئے تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن اور میرٹ پر سختی سے عملدرامد کرنے اور اقرباء پروری، کرپشن اور رشوت کے کلچر کا خاتمہ کرنے کے نعروں کے سراسر خلاف کام ہوا ہے جس کا پی ٹی آئی کی قیادت کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے۔ زار بہار خا ن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ محکمہ صحت کے بالائی حکام نے اس بے قاعدگی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے لیکن عملی طور پر کچھ ہونے والا نہیں کیونکہ کسی بھی وقت ان افراد کو تقررنامہ دیاجائے گااور وہ ڈیوٹی جوائن کرلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تقرریوں میں یہ بے قاعدگی سب سے سامنے عیاں اور صاف ظاہر ہے جس کی انکوائری میں ذیادہ وقت درکارنہیں ہوتی اور صوبائی حکومت کو چاہئے تھاکہ ڈی ایچ او چترال کو فوری طور معطل اور ان تقرریوں کو فوری طور پرمنسوخ کرتے ہوئے ازسرنو انٹرویو کئے جاتے۔ انہوں نے کہاکہ یارخون کے عوام کو ٹرخانے کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا اور انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ باہر سے لائے ہوئے ان افراد کو ڈیوٹی جوائن کرنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایچ اوچترال کی اس شرمناک حرکت کا فوری نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا ڈیسک کاباقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کی
- ہومگرم چشمہ کے مقام پر پولوگراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کارکنان کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔