چترال (نمائندہ چترال میل)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر چترال میں سمسٹر بہار 2020 کے داخلوں کا آغاز15 جنوری سے ہوگیا ہے۔ اس کا اعلان ریجنل ڈائریکٹر جناب شفاعت الرحمن نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ ان کے مطابق اس سمسٹر میں مختلف پروگرامز میں میٹرک سے لے کر پی۔ ایچ۔ ڈی تک داخلے کئے جائیں گے۔ اس سمسٹر میں پیش کئے جانے والے پروگرامز تین مراحل میں پیش کئے جائیں گے۔ جن میں پہلے مرحلے میں 15 جنوری 2020 تا 20 فروری 2020 تک میٹرک / میٹرک درس نظامی، انٹر میڈیٹ جنرل / انٹرمیڈیٹ درس نظامی، آئی کام اور مختلف شارٹ کورسس شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 1 مارچ 2020 سے ہوگا۔ جس میں اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ کی بنیاد پر مختلف گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول پروگرامز آفر کئے جائیں گے۔ اس مرحلے میں چترال کی عوام کے خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر بی۔ایس (چار سالہ) پروگرام میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے۔ دیگر آفر کئے جانے والے پروگرامز میں بی ایڈ پروگرام، بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس پاکستان سٹڈیز، بی اس اسلامک سٹڈیز، ایم ایڈ پروگرامز، ایم اے پروگرامز جس میں ایم اے ای پی ایم ڈسٹنس اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، ٹافل، لائیبری سائنس، ہسٹری ایڈمنسٹریٹیو سائنس اور ایم کام شامل ہیں۔ جبکہ ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم اس سی سوشیالوجی بھی اسی مرحلے میں پیش کئے جارہے ہیں۔ داخلے کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل تک جاری رہیگا۔ تیسرے مرحلے میں مختلف فیس ٹو فیس پروگرام آفر کئے جائیں گے۔ جس میں مختلف بی ایس پروگرام شامل ہیں۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں خاص طور پر ایم فل ایجوکیشن اور پی ایچ ڈی ایجوکیشن کے پروگرامزشامل ہیں۔ یہ مرحلہ 16 جنوری سے 1 فروری تک جاری رہیگا۔
داخلے کے خواہشمند حضرات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ (https://www.aiou.edu.pk)سے داخلہ فارمز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا ریجنل سنٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مستوج روڈ نزد گرین گودام دنین چترال سے داخلہ فارمز حاصل کریں۔ تمام جاری طلباء و طالبات اپنا فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کر کے اپنا داخلہ جمع کروائیں گے۔ نئے داخلہ لینے والے طلباء و طالبات اپنی داخلہ فیس مجاز بنکوں کی شاخوں میں جمع کروا کر اپنے داخلہ فارمز کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے شعبہ داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کو ارسال کر دیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات