چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری سے ا ن کے دفتر میں طلب کردہ خصوصی میٹنگ میں اس بات پر زور دیاکہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام واٹر سپلائی پراجیکٹ کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گااور اس کی اہمیت کے پیش نظر آئندہ کے لئے وہ ایک ایک انچ پائپ لائن کی مانٹیرنگ خود کریں گے۔ چیف انجینئر اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ چترال کے ساتھ میٹنگ میں چترال شہر میں پانی کی موجودہ قلت دور کرنے کے لئے بھی مختلف اپشن پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع بھر میں مختلف دیہات میں واٹر سپلائی اسکیموں میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر زادہ نے محکمہ کے حکام پر واضح کیا کہ کسی بھی واٹر سپلائی اسکیم میں کلاس فور ملازمت کا حق اس شخص کا ہے جس نے کمیونٹی کی خاطر مفت زمیں دی ہو کیونکہ انہیں ملازمت سے محروم کرنے کی صور ت میں مسائل جنم لیتے ہیں اور کئی علاقوں میں منصوبے بند پڑے ہیں۔ اجلاس میں مختلف علاقوں کے لئے واٹر سپلائی اسکیموں کے لئے دفتری اور ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا جن میں کیسو گاؤں کے لئے 6کروڑ روپے، چمرکن کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور پرواک کے لئے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی ا سکیم شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ضلعی صدر عبداللطیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات