چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے صدر سرتاج احمد خان اور اپر چترال کے صدررحمت غازی خان نے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال سے احساس محرومی کو ختم کیا جائے جوکہ ماضی میں چترال کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے پید ا ہوئی ہے جبکہ اس وقت چترال کے دونوں اضلاع کے لئے صوبائی اسمبلی کا صرف ایک نشست ہے۔ چترال پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال رقبے کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑ اضلع ہے لیکن صوبائی اسمبلی کا صرف ایک حلقہ ہونے کی وجہ سے ترقی کے دوڑ میں مزید پیچھے جارہا ہے جس سے عوا م میں بے چینی پائی جاتی ہے اور ان حالات میں اگرچہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی وژن کے مطابق پارٹی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشست چترال کو دے کر احسان کیا ہے لیکن کابینہ میں اسے نمائندگی دئیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام ایم پی اے وزیر زادہ کی خدمات سے مطمئن ہیں جوکہ کابینہ میں بطور وزیر یا مشیر شامل ہوکر چترا ل کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ پارٹی کے دیگر رہنماؤں حاجی سلطان خان، الطاف گوہر ایڈوکیٹ،نو منتخب جنرل سیکرٹری لوئر چترال امین الرحمن، نائب صدر شجاع الرحمن، شاہدکی موجودگی میں انہوں نے کہاکہ وزیر زادہ کو کابینہ میں شامل کرنے سے چترال پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بن جائے گا کیونکہ ایم پی اے وزیر زادہ نے قلیل مد ت میں انتھک محنت اور لگن سے کام کرکے دونوں اضلاع میں مقبول عام شخصیت بن چکے ہیں۔ انہوں نے ضلعی صدار ت کے لئے ان کانام لینے پر پی ٹی آئی کے تما م رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو چترال میں ترقی دینے اوراس کی صفوں میں اتحاد واتفاق قائم رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لیکن اس میں بھی کارکنان کی بھر پورمدد اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے دوران سابق صدر عبداللطیف، سنیئر رہنما محمد قاسم اور ایم پی اے وزیر زادہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہے۔ اور ایک سیاسی پراسس خوبصورت طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے شہزادہ سکندرالملک، شہزادہ امان الرحمن، عبداللطیف اور محمد قاسم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور باہمی اتفاق و اتحاد کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اور کہا۔ کہ ہم عہدوں کیلئے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔ بلکہ باہمی مشاورت اور احترام سے تمام مسائل حل کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



