چترال (جمشید احمد) چترال کی ثقافتی و لسانی تنوّع کو اجاگر کرنے اور تکثیریتی اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے یونیورسٹی آف چترال میں ثقافتی دن یوم چترال “چھترارو انوس”منایا گیا۔ ڈائریکٹریٹ آف اسٹوڈینٹ سوسائٹیز اور شعبہ منجمینٹ سائنسز کے زیراہتمام چترال ڈے کے موقع پر جامعہ کے ہال میں ایک خوب صورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے لان میں چترال کے روایتی کھانوں، فن پاروں اور ہینڈی کرافٹس کے اسٹال لگائے گیے۔ جامعہ کے جملہ استاتذہ، اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے ثقافتی لباس زیب تن کیے یوم چترال کی رونق میں اضافہ کیا۔ مرکزی تقریب کا خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے رجسٹرار بشارت حسین یوم چترال منانے کے اغراض و مقاصد بیان کیا اور چترال کی روایتی اشپیری کے ساتھ یوم چترال کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر تاج الدین شرر، پروفیسر ممتاز حسین، سرور صحرائی،علی اکبر قاضی، ظفراللہ پرواز، پروفیسر شمس النظر فاطمی اور دوسروں نے چترال ڈے کے کامیاب انعقاد پر جامعہ چترال کے انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت ہر زندہ قوم کی پہچان ہوتی ہے اور چترالی قوم ثقافتی دن ‘یوم چترال ‘مناکر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا۔اس موقع پر فریدہ سلطانہ فری اور دوسرے شعراء نے بھی یوم چترال کی مناسبت سے نظم بھی پیش کی۔ تقریب کے آخر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں ایوارڈ تقسیم کیے۔
یوم چترال کے موقع پر روایتی کھانوں، فن پاروں اور ہینڈی کرافٹس کے اسٹال میں لوگوں نے خصوصی دل چسپی لی اور جامعہ کے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ایک محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صدائے گلستان منصور علی شباب نے اپنی مسحور کن آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





