اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ناروے میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی توہین کرنے کے واقعہ پر پاکستان نے سفارتی سطح پر ناروے سے احتجاج کیا ہے۔پاکستان میں متعین ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے قرآن کی بیحرمتی کے واقعے پرحکومت اور عوام کی شدیدتشویش سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے سفیر کو باور کرایا گیا کہ واقعے سے دنیا بھرکے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچی
ہے۔ناروے کے سفیر پر واضح کیا گیا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پرایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعے کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لائے۔