(چترال میل رپورٹ)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال لوئر کے زیر اہتمام کلب کنونشن گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ڈی ایف اے ظفر علی شاہ العمروف گل آغا نے کی۔ کلب کنونشن میں لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ڈی ایف اے کے ساتھ رجسٹرڈ 24کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایف اے کے نائب صدر محمد عباس نے کلب کنونشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایف اے کی عبوری کابینہ نے ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے کی غرض سے اس کنونشن کا انعقاد کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حسین احمد نے ایسوسی ایشن کے پس منظر، قیام اور ابتک کی کارکردگی کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ انتھک محنت اور کوششوں کے بعد ڈی ایف اے ایک مقام حاصل کر چکا ہے اور نوجوانوں کی امیدیں اس سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پاکستان میں فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ سے ڈی ایف اے کی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی تھیں مگر اب ایسوسی ایشن فعال ہوچکا ہے، اگلے مہینے نئے کلبوں کی رجسٹریشن ہوگی جسکے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی زیر نگرانی ڈی ایف اے کے انتخابات منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 2014سے قبل چالیس سے زائد کلب ڈی ایف اے کیساتھ رجسٹرڈ تھے مگر گذشتہ پانچ سال کے دوران صرف 24کلبوں نے اپنی رجسٹریشن کاتجدید کرایا ہے اور اسوقت صرف وہی کلب رجسٹرڈ مانے جائینگے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیکر کہا کہ کلبوں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈی ایف اے کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ڈی ایف اے ان کلبوں کا نمائندہ ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اسی مہینے چترال میں انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کرایا جائیگا۔ انہوں نے ڈی ایف اے کابینہ کے فیصلوں سے بھی شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا اور تمام شرکاء سے ان فیصلہ جات کی توثیق لے لی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات