چترال (نمائندہ چترال میل) ڈیڈاک چترال کے چیرمین اور ایم پی اے وزیر زادہ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور سڑک کے متعدد منصوبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی۔ پشاور سے ٹیلی فون پر انہوں نے بتایاکہ چترال کے تین سڑکوں مستوج روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی فیڈرلائزیشن کے نتیجے میں پیدا شدہ پیچیدگیوں کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے جبکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے موڑکھو میں وریجون سے کشم تک 6کلومیٹر اور تورکھو کے بزند سے کھوٹ تک 12کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں چترالی کمیونٹی کے لئے دوران پور کے مقام پر قبرستان کے لئے بھی 5کروڑ روپے کی مالیت سے زمین کی خریداری کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتال سمیت دوسرے تمام ہسپتالوں میں مختلف کٹیگری کے ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لئے بھی ان کے درخواست پر وزیر اعلیٰ نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسی طرح فیض آباد (ہون) میں ابنوشی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے ایک کروڑ 30لاکھ روپے کے منصوبے پر متعلقہ محکمے سے رپورٹ طلب کرلی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات