چترال (نمائندہ چترال میل)17 اکتوبر کو آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ کے زیر اہتمام شیک آوٹ ڈرل کے سلسلے میں سکول ٹیچرز، کالج کے اساتذہ، لائن ڈیپارٹمنٹ اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے AKAH کے ریجنل پروگرام منیجر امیر محمد نے کہا کہ پوری دنیا میں زلزلے سے بچاؤ کے لئے اکتوبر کی تیسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد زلزلے سے بچاؤ کے طریقے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ AKAH اس دن گزشتہ کئی سالوں سے تمام سکولوں، کالجز اور مختلف کمیونٹی میں جا کر اس سلسلے میں آگاہی پھیلا رہی ہے اور لوگوں کو قدرتی آفات سے بچنے کے لئے ٹریننگ دے رہی ہے۔ اس کا پروگرام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آپ سب لوگ مختلف اداروں کے نمائندے ہیں آج کے اس سیشن کے بعد ہم آپ سب سے امید رکھتے ہیں کہ اپنے اپنے اداروں میں جا کر اس مشق کو دہرائیں گے اور لوگوں میں آگاہی پھیلائیں گے تاکہ جب بھی ایسا کوئی موقع آئے لوگ اپنے آپ کو اس طرح کے قدرتی آفات سے بچا سکیں۔پروگرام آفیسر جاوید احمد نے ایک جامع پریزینٹیشن پیش کیا اور زلزلے کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے حاضرین کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے بچاؤ کے لئے پوری دنیا میں ”جھک جائیں، چھپ جائیں، پکڑے رکھیں“ کی مشق کی جاتی ہے اس مشق سے انسان دوسرے جسمانی اعضا کے ساتھ اپنے سر کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔ انسانی دماغ پورے جسم کو کنٹرول کرتی ہے اگر ہم سر کو محفوظ رکھیں تو قدرتی آفات خاص طور پر زلزلے کے دوران اپنے بچاؤ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔یہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ اس مشق سے زلزلے کے دوران اموات میں کمی واقعی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں لوگ زلزلے کے دوران گھر سے باہر کھلی جگہ پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں یہ طریقہ بھی صحیح ہے مگر عموماً زلزلے کی مدت انتہائی کم ہوتی ہے اور انسان کے پاس گھر باہر جانے کا وقت نہیں ہوتا اگر آپ کو باہر جانے میں مسئلہ ہو تو یہ مشق آزما کر اپنی جان بچا سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حسام الدین نے کہا کہ ہمیں نئی عمارتوں خاص طور پر گھروں کی تعمیر کے دوران سائنسی طریقوں پر عمل کرنا چاہئے۔ انجینئرز سے مشورہ کرنا چاہئے۔ قدرتی آفات سے آگاہی کے سلسلے میں AKAH کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ AKAH اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے بھی پروگرام ز کا انعقاد کرے گی۔ صدر لوکل کونسل چترال ٹاؤن شیر مراد نے کہا کہ ہم AKAH کے مشکور ہیں کہ وہ علاقے کے عوام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آگاہی پھیلانے میں بہترین کردار ادا کررہی ہے ہمارا علاقہ زلزلے کے زد میں ہے اس طرح کے پروگرام سے لوگوں کو قدرتی آفات کے دوران اپنے آپ کو بچانے میں آسانی ہوتی ہے۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور ”جھک جائیں، چھپ جائیں، پکڑے رہیں“ کی مشق بھی کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات