ملک بھرسے لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ اور طلباء آفاق کی خدمات اور مطبوعات سے مستفید ہورہے ہیں /مجیدعلی/ذوالفقارعلی خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)ایسوسی فاراکیڈیمک کوالٹی (آفاق)پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروع کے لئے کوشان ہے نصاب سازی،تربیت اساتذہ،سکول کے نظم ونسق کی بہتری اورطلباء کی صلاحیتوں کوفروع دینے کے لئے مختلف پروگرامات کاانعقادکرتی آرہی ہے ان خیالات کااظہارزونل ہیڈملاکنڈمجیدعلی نے گذشتہ روزچترال ٹاون میں سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے درمیان آفاق تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کے ٹیسٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ آفاق تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے جو یقیناًبچوں میں علمی و قومی فکر پروان چڑھانے میں بہت کارگر ثابت ہونگی، آفاق کا نیٹ ورک ملک کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ اور طلباء آفاق کی خدمات اور مطبوعات سے مستفید ہورہے ہیں۔اس موقع پر آفاق چترال کے ایریا ہیڈذوالفقار علی خان،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ائیڈسائنسز چترال صاحب الدین اوردیگرنے چترال اور ملک بھر میں آفاق کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سال چترال ٹاون،گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول دروش،جی ایچ ایس ایس برنس،جی جی ایچ ایس ریشن،آغاخان ہائیرسکنڈری سکول کوراغ،جی ایم ایس موڑکہواوردیگرعلاقوں سے کل 1113 طلباء وطالبات آفاق تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کہ آفاق طلباء طالبات میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور ان میں مثبت مقابلے کا جذبہ ابھار نے کے لئے اس طرح کے پروگرامات کاانعقادکررہے ہیں۔