چترال (نما یندہ چترال میل) ایون صحن سے تعلق رکھنے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ اور مدرسہ طالب علم نرگس نے معمولی بات پر طیش میں آکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کُشی کر لی۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ ایون پولیس کے مطابق صفدر ولی شاہ جو سعودی عرب محنت مزدوری کیلئے جا کر تقریبا ایک ہفتہ ہو گیا تھا۔ کہ گذشتہ روز اُن کی بیٹی نرگس اور بیٹے کے مابین موبائل ایک دوسرے سے حاصل کرنے کیلئے آپس میں تو تو میں میں ہوئی۔ جس پر ماں نے بیٹی نرگس کو ڈانٹا۔ جو اسے انتہائی ناگوار گزری۔ کچھ دیر بعد جب ما ں گاؤں کی خواتین کے ساتھ اپنے رشتہ دار حاجیوں کی مبارکبادی کیلئے چلی گئی۔ تو نرگس نے موقع پاکر ماں کی سرزنش کو برداشت نہ کرتی ہوئی اپنے گھر کے سٹور کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ اس دوران چھوٹے بھائی کو موبائل کے ساتھ مصروف رہنے کی وجہ سے بہن نرگس کی موت کا علم ہی نہ ہو سکا۔ اور اس کا علم تب ہوا۔ جب صفدر ولی کا بھتیجا اور ہمسائی خاتون گھر آئے اور انہوں نے گھر والوں کا پوچھا، تو نرگس کو گلے میں پھندہ ڈالے ہوئے پایا۔ پولیس کے مطابق نرگس کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نرگس کی خود کُشی والدین کی طرف سے بے جا لارڈ پیار کا نتیجہ ہے۔ جس کی وجہ سے ماں کی معمولی سرزنش برداشت نہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ چترال میں خود کُشی گذشتہ پندرہ سالوں سے ایک سنگین مسئلہ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اور امسال اس میں گذشتہ سالوں کی نسبت بہت اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اس کے تدارک کیلئے سنجیدہ طور پر حکومتی سطح پر اب تک کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔ جبکہ یہ چترال کے نوجوان نسل میں ایک مستقل بیماری کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





