چترال(بشیر حسین آزاد) چترال سکاؤٹس کے قشقار گراونڈ میں دوہفتوں سے جاری چترال ہومز کشمیر بنے گا پاکستان فٹ بال کا شاندار ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ٹورنمنٹ کا فائنل شہید امن فٹ بال کلب گلگت اور مورڈہ چترال کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔جسے شہید امن فٹ بال کلب گلگت کے ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے ایک گول سے جیت لیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔جبکہ دوسرے ہاف میں گلگت ٹیم کے کپتان اشفاق نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔موڑدہ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اچھے کھیل مظاہرہ کیا۔گلگت ٹیم کے گول کیپر نے یقینی چار گولوں کا دفاع کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔مین آف ڈی ٹورنمنٹ موڑدہ فٹ بال ٹیم کے سہراب جبکہ مین آف ڈی میچ شہید امن فٹ بال کلب گلگت کے کپتان اشفاق قرار پائے۔میچ کے ریفری کے فرائض چترال کے مشہور ومعروف ریفری تنویر احمد نے سرانجام دی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چترال ہومز پشاورکے چیف ایگزیکٹیو شکیل احمد اور صدر محفل میجرمحمود الحسن تھے۔ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سجاد احمد،کپٹن حمزہ،نصیر احمد،چیئرمین شوکت علی،ڈی ایف اے کی طرف سے حسین احمد،سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی چترال قاضی فیصل احمد اور کورم غار کے سی ای او محمد ہارون بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو چترال ہومز شکیل احمد نے شاندار ٹورنمنٹ منعقد کرانے پر منتظمین ٹورنمنٹ پاکستان کلر محمد رسول اور ضیا ء السلام اور اُن کے ٹیم کے ساتھ چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈئر معین الدین کا بھی خصوصی طورپر تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ چترال ہومز پشاور کی طرف سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے پیش نظر آئندہ بھی اسی طرح اور بھی ایونٹ منعقد کیے جائینگے۔مہمان خصوصی شکیل احمد،صدر محفل ڈی کیو میجر محمود الحسن،کپٹن حمزہ،نصیر احمد اور چیئرمین شوکت علی نے جیتنے اور ہارنے والے ٹیموں اور منتظمین میں ٹرافی اور انعام کے چیک تقسیم کیے۔جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے،رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار،مین آف ڈی ٹورنمنٹ کو دس ہزار اور مین آف ڈی میچ کوپانچ ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔۔مہمان خصوصی شکیل احمد نے چترال میں کورم غار کی طرف سے اچھی سروس فراہم کرنے پر کورم غار کے سی ای او محمد ہاورن کوٹرافی سے نواز اور میجر محمود الحسن کو شیلڈپیش کیا۔جبکہ ٹورنمنٹ کے بہترین کیمرہ مین کا ایوارڈ چترال سکاؤٹس کے میڈیا کوارڈینیٹر امتیاز عالم کوملا۔
قبل ازین لوئر چترال اور اپر چترال کے پیٹرن ٹیموں کے مابین ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا۔جس میں دونوں اظلاع کے سینئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جسے اپر چترال کے پیٹرن ٹیم نے صفرکے مقابلے ایک گو ل سے جیت لیا۔میچ کا واحد گول چترال کے سابق مایہ ناز فٹ بال پلیئرعبدالحمید نے ہیڈ کیک کے ذریعے کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔میچ دیکھنے کے لئے گراونڈ میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹ بال جمع تھے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال