علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر چترال میں سمسٹر خزاں 2019 ؁ء کے داخلے جولائی 2019 ؁ء سے جاری ہیں

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر چترال میں سمسٹر خزاں 2019 ؁ء کے داخلے جولائی 2019 ؁ء سے جاری ہیں۔ یہ داخلے مندرجہ زیل دو مراحل میں پیش کئے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، اوپن ٹیک کے داخلے آفر کئے گئے ہیں۔ جو کہ 4 ستمبر 2019 ؁ء تک جاری رہیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس میں بی ایس (اوپن ڈسک لرننگ)پاکستان سٹیڈیز، اردو، انگلش، اسلامک سٹیڈیز، عربی، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، لائبیری سائنس، جنڈر اینڈ ویمن سٹیڈیز، انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی اور ماس کمیونیکیشن میں داخلے دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایڈ، ایم کام، ٹیچر ایجوکیشن پروگرام جس میں بی ایڈ، اے ڈی ای شامل ہیں کے داخلوں کا آغاز بھی یکم ستمبر سے ہورہے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے بہترین نظام تعلیم کے زریعے بغیر کسی تفریق کے اعلیٰ تعلیم کے مواقع گھر وں کی دہلیز تک فراہم کررہی ہے۔ داخلے کے خواہشمند خواتین و حضرات داخلہ فارم پراسپکٹس ضلع بھر میں قائم کردہ اپنے قریبی سیل پوائنٹس یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر مستوج روڈ دنین چترال سے حاصل کرسکتے ہیں یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹhttps://aiou.edu.pk سے آن لائن داخلہ فارم جمع کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ جاری طلباء و طالبات کو داخلہ فارمز انکے گھریلو پتہ پر ارسال کردئے گئے ہیں۔ اگر کسی جاری طلباء و طالبات کو بروقت جاری فارمز موصول نہ ہوں تو وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر چترال سے رابطہ کریں۔ داخلے کی اخری تاریخ 15 اکتوبر 2019 ؁ء ہے۔ مذید معلومات کیلئے فون نمبرز 0943-413811, 0943-413419 پر رابطہ کریں۔