خیبر پختوخوا حکومت نے پہلے مرحلے میں چار نئے مربوط سیاحتی زونز بنانے کی منظوری دے دی۔
نئے سیاحتی زونز گنول مانسہرہ، ٹھنڈیانی ایبٹ اباد، منکیال سوات اور مدقلشت چترال میں بنائے جائینگے۔وزیر سیاحت عاطف خان
نئے سیاحتی زونز سے سیاحت کو فروغ ملے گا، سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان۔
پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے پہلے مرحلے میں چار نئے سیاحتی زونز کی منظوری دی۔ نئے سیاحتی گنول مانسہرہ، ٹھنڈیانی ایبٹ اباد، منکیال سوات اور مدقلشت چترال میں بنائے جائینگے۔یہ منظوری سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت نئے مربوط سیاحتی زونز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ورلڈ بنک کی نمائندہ وفد سمیت سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سیاحتی زونز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینئر وزیر نے نئے سیاحتی زونز پر پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیاحتی مقامات تک 5 روڈز بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ سڑکوں میں 67 کلومیٹر کالام کمراٹ روڈ، 47 کلومیٹر پتھرال تھل روڈ، 23 کلومیٹر مانکیال بڈئی روڈ، 14 کلومیٹر کمراٹ جاز بانڈہ روڈ،45 کلومیٹر شیشکہ مداقلشت روڈ شامل ہیں۔اجلاس میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے بھی کئی منصوبوں پر بھی غور ہوا جسمیں صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈیجیٹل میوزیم بنانے سمیت ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے منصوبے شامل ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ نئے سیاحتی زونز اور سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا