چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پولیس نے گزشتہ دنوں چترال شہر کے مختلف بازاروں میں نقب زنی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اور نقد رقم کی چوری میں ملوث ملزمان کو جدید خطوط پر تفتیش کے ذریعے گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر مال مسروقہ برامد کرلیا ہے جن میں ایک موٹر سائیکل بھی شامل ہے۔ چترال تھانے سے موصول شدہ معلومات کے مطابق دو ملزمان کا تعلق چترال شہر کے نواحی گاؤں ٹھینگ شین سے ہے جن میں سے ایک نام فدا احمد ولد جمیل احمد ہے جبکہ دوسرا ملزم کمسن ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض کے خصوصی حکم پر سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد کی خصوصی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے کر بارہ مختلف دکانوں میں نقب زنی کے پراسرار واقعات میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کیا گیا۔ چترال کے عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال