چترال(نمائندہ چترال میل) کانگو وائرس سے ممکنہ خطرناک کے ا ثرات سے بچنے کیلئے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چترال ڈاکٹر گل زمین خان کے زیر نگرانی صوبائی حکومت کی ہدایت،چترال انتظامیہ اور سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی تعاون سے ضلع چترال میں کانگو وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے باضابطہ طورپر خصوصی سپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے مال مویشی منڈیوں میں جانوروں پرسپرے کرانے کے ساتھ ساتھ علاقے کے تمام وٹرنری مراکز پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر گل زمین خان نے اس موقع پر کہا کہ عید قربان تک خصوصی سپرے مہم جاری رکھی جائے گی اور وٹرنری مراکز اور تشکیل کردہ ٹیموں کے عملہ کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لائیو سٹاک کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیکر انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے۔جسے لائیوسٹاک کا شعبہ مزید فعال اور مستحکم ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگووائرس مال مویشیوں کے اوپر پلنے والے ایک خاص چیچڑ کے کاٹنے یا چھونے سے پھیلتا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر سے اس مہلک اور خطرناک وائرس سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس خصوصی سپرے مہم کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بڑھ چھڑ کر حصہ لیں۔اس موقع پر اے اے سی چترال شاہ عدنان، سنولیپرڈ کے ریجنل پروگرام منیجر شفیق اللہ خان،لائیو سٹاک ڈاکٹرز اور اسٹاف موجودتھے۔درین اثناء کانگووائرس سے آگاہی کے بارے میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات