چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)حکومت صوبے بھرکے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاان خیالات کااظہارڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آرایچ سی کوغذی،ٹی ایچ کیوہسپتال بونی اوردیگرہسپتالوں کے تفصیلی دورے کے بعدکیا۔انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں موجود سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے بارے دریافت کیا مریضوں کے جواب پرانہوں نے اظہار اطمینان کیا۔ حکومت کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے شعبہ ایمرجنسی سمیت ہسپتالوں کے تمام شعبہ جات مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مکمل طور پر فعال بنایاجائے گا اس سلسلے میں کسی شہری کو کوئی شکایت نہیں ملے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کومکمل احترام کے ساتھ علاج معالجے کی سہولت میسر ہوناچاہیے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہزادہ فیض الملک کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبہ میں ترقی کیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر پاتا جبکہ علاج تک رسائی کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے۔محکمہ صحت کا فرض ہے کے صحت کے شعبے پر توجہ دے کر عام آدمی کی رسائی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہسپتالوں میں سب سے اہم مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرناہے جہاں گندگی سے انفیکشن نہ پھیل سکے اورمریض جلدصحتیاب ہوجائے۔اس موقع پرآغاخان ہسپتال بونی (بی ایم سی)کادورہ کیاجہان جدیدآلات،صفائی کے نظام اور دیگرسہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال جیسے پسماندہ ضلعے سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صحت کے حوالے سے کام کررہے ہیں جوقابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے اپنے فرض منصبی احسان طریقے سے نبھائیں گے تووہ وقت دور نہیں جب صحت کی روشنی ہر گھر پھیلے گی۔ڈی جی ہیلتھ کے پی کے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج کادورہ کیا۔جہان آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی ہسپتال کاتفصیلی جائزہ لیا۔اورکہاکہ اس پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر معیاری ہیلتھ کیر کی سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے چترال میں کوالٹی ہیلتھ کیر میں آغا خان ہیلتھ سروس کی خدمات کو بھی سراہا۔بعدمیں منسٹرہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹرہشام کی خصوصی ہدایت پرڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹرارشدخان نے دنیاکے بلندترین مقام شندورپرپولوفیسٹول میں ہیلتھ کیمپ کادورہ کیااورہیلتھ انتظامیہ کی کوششوں کوسراہا۔خیبرپختونخوا کی تاریخ میں کسی بھی ڈی جی کایہ پہلادورہ ہے عوام اورہیلتھ اسٹاف نے بھی ڈی جی ہیلتھ کی اس عزم اورجذبہ کی تعریف کی اوراس کوباعث اطمینان قراردیا۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹر عمران،ڈپٹی ڈائریکٹرمینجمنٹ ڈاکٹرقاسم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹرحیدرالملک،ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹرفیاض رومی اوردیگرموجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات