چترال(نمائندہ چترال میل) بریگیڈ کمانڈر پناکوٹ بریگیڈئر عباس حیدر نے جمعہ کے روزپاک افغان سرحدی قصبے دمیل میں ایک تقریب کے دوران سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی پاٹرپ پراجیکٹ کے تحت سکولوں کی تعمیر نو اور فرنیچر و دیگر سامان کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ونگ کمانڈر دمیل لیفٹیننٹ کرنل شرجیل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل احسان الحق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل حلیمہ بی بی، منیجر آپریشنز ایس آر ایس پی محمد شاہ، پروگرام منیجر انجینئر خادم اللہ،ڈی پی ایم کمال عبدالجمیل کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی عمائدین نے شرکت کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر عباس حیدر نے کہا کہ فوج، سول ادارے اور غیر سرکاری ادارے ملکر عوام کو مختلف سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔بریگیڈئر عباس حیدر نے ایس آر ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادار ہ نہ صرف چترال بلکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی قابل ذکر کردار ادا کررہا ہے اور ارندو جیسے پسماندہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے بعد اب سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی قابل قدر خدمت ہے جس سے اس علاقے میں تعلیمی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے اعلیٰ حکام اور ڈونر ادارے کا خصوصی شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ پاک فوج اور چترال سکاؤٹس عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہر قسم تعاؤن مہیا کرینگے۔ بریگیڈ کمانڈر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر واقع اس حساس اور پسماندہ علاقے میں تام کرکے SRSPنے علاقے کی نمایاں خدمت کی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ادارے اور عوام باہمی تعاؤن سے ملک اور قوم کی ترقی کے لئے کام کریں تو ہمارے بیشتر مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔ اس سے قبل جب مہمان خصوصی تقریب میں پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، ایس آر ایس پی کی طرف سے منیجر آپریشنز محمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروگرام منیجر خادم اللہ نے منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ SRSP پاٹرپ فنڈنگ کے تحت پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے تعاؤن سے محکمہ تعلیم کے ساتھ ملکر یونین کونسل ارندو میں 13سرکاری سکولوں میں ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ان سکولوں میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول جن میں بچیوں کے پرائمری سکول بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت منتخب سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر، واش رومز کی تعمیر کے علاوہ سکولوں میں روشنی کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی جبکہ اسکے علاوہ اب ان سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی، فرسٹ ایڈ کٹس، کھیلوں کا سامان اور سکولوں کے لئے ساؤنڈ سسٹم بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میراک بٹ میں متاثرہ سکول کی تعمیر نو بھی اس پراجیکٹ کے تحت ہو رہی ہے۔ بعد ازاں بریگیڈئیر عباس حیدر نے سکولوں کو مہیا کئے جانے والے سامان کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر علاقہ کے عمائدین نے ایس آر ایس پی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات