چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افس مردانہ چترال میں معذور کے کوٹے پر ملازمت کے امیدوار چترال اوچشٹ کے رہائشی ضیاء الدین ولد یورمس الدین نے کہاہے۔ کہ ڈی ای او چترال نے کلاس فور ملازمتوں میں اُن کے ساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی ہے۔ جس کا نوٹس لیا جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ وہ ایک تعلیم یافتہ معذور نوجوان ہیں جس کا سرٹفیکیٹ بھی اُن کے پاس موجود ہے۔ جبکہ چترال کے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی و ایم پی اے ہدایت الرحمن نے بھی مجھ پر رحم کھاتے ہوئے سوئیپر کے پوسٹ پر بھی بھرتی کرنے کی سفارش کی تھی۔ لیکن ڈی ای او کی طرف سے دونوں کی ایک نہ سُنی گئی۔ اور مجھے محروم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ اوور ایج ہونے کو ہیں۔ اس لئے اگر اب بھی اُنہیں ملازمت سے محروم رکھا گیا۔ تو پھر کبھی بھی انہیں یہ موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے مشیر تعلیم اور وزیر اعلی خیبر پختونخواسے پُر زور اپیل کی کہ اُن پر رحم کیا جائے اور معذور کلاس فور پوسٹ پر اُن کا تقرر کیا جائے ۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





