ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کا لینڈ سیٹلمنٹ چترال کی کارکردگی سے متعلق عوامی تحفظات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کوکھلا خط

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل)ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کا لینڈ سیٹلمنٹ چترال کی کارکردگی سے متعلق عوامی تحفظات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کوکھلا خط۔سینئیرممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا سے ملاقات. ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کو لینڈ سیٹلمنٹ چترال کے بارے میں عوام الناس کے تحفظات پر مبنی کھلا خط لکھ دیا اور سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لینڈ سیٹلمنٹ چترال ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان اور اضطراب کا شکا ر ہیں 1975 ع کے نوٹیفیکیشن کی آڑ میں لوگوں کی ملکیتی بارانی زمینوں، جنگلات، چراگاہوں اور دریا کے کٹاؤ سے ریگستان بننے والی زمینوں کو گورنمنٹ آف پاکستان کی ملکیت قرار دیا گیا ہیاور یہ پورا عمل عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا اور منظوری کیلئے صوبائی محکمہ کو ارسال کر دیا گیا ہے لہٰذا منظوری کے اس مرحلہ کو روک کر از سر نو جائزہ لیا جائے اور ایک مجاز آفیسر کے ماتحت کمیٹی تشکیل دے کر غریب عوام پر ہونے والے اس ظلم و زیادتی کا ازالہ کیا جائے تاکہ امن امان کا مسئلہ بھی پیدا نہ ہو دریں اثنا سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے مولانا چترالی کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف دلانا محکمہ کی ذمہ داری اور فرض بنتا ہے لہٰذا محکمہ اس پر جلد کاروائی کرے گا۔