چترال (نما یندہ چترال میل) ایم این اے چترال و قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے ممبر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم کے ہمراہ منگل کے روزبونی بزند روڈ کی تعمیر کا معائنہ کیااور کام کی معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہمیت کا حامل یہ روڈ اس سال کے آخر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس سے چار یونین کونسلوں کے عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔ انہوں نے انجینئر مقبول اعظم اور ان کے ماتحت ایس ڈی او انجینئر طارق احمدکی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جنہوں نے گزشتہ دس سالوں سے معرض التوا میں پڑی ہوئی اس روڈ پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں انتھک کوشش کی۔ مولانا چترالی نے کہاکہ ایک ارب دس کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایس ڈی پی کا یہ روڈ پراجیکٹ چترال کی ترقی اور وادی تورکھو اور تریچ کو پسماندگی سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بروقت فنڈز کی فراہمی پر و فاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر مواصلات، صوبائی وزیر مواصلات، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری اور چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات