چترال(نمائندہ چترال میل) چترال کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر اینڈ ویمن ایمپاؤر منٹ نصرت جبین سوشل ویلفیر کی صوبائی ڈائرکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائرکٹر(ویمن ایمپاؤرمنٹ)کے طور پر تعیناتی کے موقع پر ڈسرکٹ فنانس آفس اور سوشل ویلفیر آفس میں ان کے اعزاز میں الوداعی استقبالئے دئیے گئے جس میں ڈسٹرکٹ افیسر فنانس اینڈ پلاننگ حیات شاہ کے علاوہ دوسرے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں نصرت جبین کی خدمات، ڈیوٹی سے لگن اور فرض منصبی کی انجام دہی میں دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کرنے کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے خواتین میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی رجحان پر قابو پانے کے لئے سائیکوسوشل گائیڈنس کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے دارلامان کا قیام عمل میں لایا جس کے لئے بونی میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے عمارت پر کام عنقریب شروع ہوگا جبکہ چترال میں کرائے کی بلڈنگ میں اگلے چند مہینوں کے دوران اس سہولت کا افتتاح بھی ہوگا۔ خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے فری لیگل ایڈ کمیٹی سینکڑوں خواتین کو مفت قانونی امداد اور آگہی کے لئے چترال، بونی، دروش اور دوسرے مقامات پر سیمینار وں کا انعقاد شامل تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ دوسال کی اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے چلڈرن پروٹیکیشن یونٹ کے ذریعے بچوں کو مختلف قسم کی تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کردی اور خواتین کی یوتھ وولنٹیر گروپ کو بھی منظم کیا۔ خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ میں بھی نصرت جبین کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس دوسال کے قلیل عرصے میں 570خواتین کو مکمل تربیت فراہم کردی گئی اور اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں مختصر اور درمیانی مدت کے کئی کورسز کا اہتمام کیا گیا جس سے سینکڑوں خواتین نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے 18ہزار سینئر سٹیزن کی رجسٹریشن مکمل کی اور 3078معذور افراد کی رجسٹریشن کے ساتھ ان کے لئے بونی اور چترال میں الگ فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کردی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے اندر داخل مریضوں کے ساتھ آنے والوں کے لئے رات کی قیام کے لئے شیلٹر ہوم بھی مکمل کردی جس سے ضلعے کے دور دراز علاقون سے آنے والے ہرروز درجنوں افرادمستفید ہورہے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات