آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ ریری اویر میں قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے اور آگاہی کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ (اکاہ) یوسی اویرکے گاؤں ریری میں قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے اور آگاہی کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاجس میں مردوخواتین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ا حتتامی نشست کے مہمان خصوصی ایس ایچ اوتھانہ اویرصاحب نبی،ہیڈآف ایمرجنسی منیجمنٹ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ امیرمحمداورریجنل پروگرام افیسرولی محمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکاہ چترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں قدرتی آفات کے حوالے سے لوگوں میں شعوروآگاہی بیدارکرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگ قدرتی آفات جوکہ سیلاب زلزلہ ودیگرمصائب کی شکل میں آنے کی صورت میں اس کامرادنہ وار مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات کے اثرات بد سے نمٹنے کے لیے اقدامات نا گزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے ضلع چترال کو ماضی میں کافی نقصان پہنچا اور اگر عوام کو پہلے سے قدرتی آفات، خطرات اور اثرات سے نمٹنے کے بارے میں ضروری آگاہی حاصل ہوتی تو اس کے اثرات اور نقصانات کو کم کیا جا سکتاتھا۔انہوں نے کہاکہ اب تک چترال میں تقربیا20ہزارمیل فیمل والینٹرزکو تربیت فراہم کردی ہے تاکہ وہ کسی بھی قدرتی آفات کامقابلہ کرسکیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو ایمرجنسی ریسپانس کی تربیت دلائی جائے تاکہ وہ ہنگامی حالات میں لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے عملی کام کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اویرمیں عنقریب اسٹاک پائل قائم کیاجائے گامیں جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تمام جدیدسامان مہیاکیاجائے گا۔اس موقع پرورکشاپ سے تربیت یافتہ جوانوں نے قدرتی آفات سے کے دوران پھسے ہوئے متاثرین کوباحفاطت نکالنے کا عملی مظاہر ہ کرکے حاضرین سے خوب دادحاصل کی۔ ورکشاپ میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں ٹریننگ دی گئی۔ آخرمیں ایس ایچ او صاحب بنی اویر رضا کار فورس کے ممبران اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے کردار کو سراہا اور داد دی۔