تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

Print Friendly, PDF & Email

بونی (سرفراز شاہد سے) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ عوام اپر چترال، تجار یونین اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عوام علاقہ نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستانی قوم کو للکارا، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عمائدین نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ اور پاکستا ن کی طرف سے انڈیا کے طیارے گرانے پر خوشی اور مسرت کا اظہار اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مادر ملت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزائم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لوگوں کا جم غفیر موجود تھی جو پاک آرمی کے حق میں اور ہندوستان آرمی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔