چترال (نمائندہ چترال میل ) چترال کے طول وعرض میں حالیہ بارش اور برفباری کے بعد گرم چشمہ روڈ، چترالی بونی روڈ اور مستوج روڈ سمیت کالاش ویلی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھولنے پر چترال کے عوامی حلقوں نے سی اینڈ ڈبلہیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے ممبر اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد حسین نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ دنوں کی بھاری برفباری کے بعد گرم چشمہ اور دوسرے دور دراز وادیوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور دوسرے مقامات سے رابطہ منقطع ہوچکا تھا اور علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات پید اہونا شروع ہوگیا تھا لیکن سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دن رات کام کرتے ہوئے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول کر لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے جوانسال ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم کوحکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ملنی چاہئے جس نے چترال کی انتہائی موسمی حالات کے باوجود سڑکوں کو موٹر گاڑیوں کی ٹغریفک کے لئے کھلا رکھنے میں ذاتی دلچسپی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہر ہ کرتا آیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





