پاسپورٹ آفس کا عملہ ناکافی سہولیات کے باوجود سوات، دیر بالا و پائیں، چترال، بونیراور شانگلہ کے لوگوں کو پاسپورٹ اور امیگریشن کی بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند افراد مقررہ فیس بینک میں جمع کرنے کے بعد دفتر سے رابطہ کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں افسران سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ہم عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اورپاسپورٹ آفس سوات کے انچارج ظہور احمد خان نے پختونخواریڈیو کے پروگرام ”حال احوال“ میں میزبان فضل خالق خان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری ذاتی کوششوں کے نتیجے میں سوات میں بدترین کشیدگی کے دوران بھی پاسپورٹ آفس کھلا رکھا گیااور علاقے کے لوگوں کی بہترین انداز میں خدمت کی گئی ہے ہماری اس وقت کی بہتر کارکردگی پر وزارت داخلہ کے افسران نے پنجاب کے پانچ علاقوں میں دفاتر کے قیام کو روک کر انہیں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں چترال،تیمرگرہ، بونیر، باجوڑ اور بٹ خیلہ میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا جس سے اب ان علاقوں سمیت دیر اپر اور دیر لوئر کے عوام بھی مستفید ہورہے ہیں سامعین کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ظہور خان نے کہا کہ زائد بینک فیس میں ملوث ٹاؤٹس کا خاتمہ نیشنل بینک انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کے لئے بارہا متعلقہ حکام کو نشان دہی کراچکا ہوں تاہم پاسپورٹ بنانے والے صارفین کسی بھی قسم کی غیر قانونی زائد ادائیگی سے بچنے کیلئے مقررہ فیس جو 3000،6000،12000 اور 24000 مختلف کیٹیگریز میں بنتی ہے خود نیشنل بینک کی مقررہ برانچ میں جمع کرنے کے بعد ہم سے پاسپورٹ آفس سوات میں رابطہ کرکے بغیر کسی اضافی مشقت کے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے والے اپنے پاسپورٹ کی تیاری مکمل ہونے پر خود وصول کرنے کے لئے دفتر آئیں تاکہ بعد میں ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے پہلی مرتبہ درخواست دیکر آسانی سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے ساتھ اپنا اور والدین کا قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور تعلیمی اسناد ضرور لائیں جبکہ بچوں کے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے بچوں کے سمارٹ کارڈ یا ”ب“ فارم کا لانا ضروری ہے غیر شادی شدہ خواتین کے ساتھ ان کے والدین یابھائی اور شادی شدہ خواتین کے ساتھ ان کے شوہر، سسر یا دیور کی موجودگی ضروری ہے تاہم اگر مزید کسی قسم کی پریشانی ہو تو وہ دفتری عملے یا ہم سے براہ راست رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں سامعین کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گرین پاسپورٹ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے جس کی عز ت کرنا ہم سب پر لازم ہے لہٰذا سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کے سفیر بن کر سبز پاسپورٹ کے ذریعے نہ صرف اپنا بلکہ ملک وقو م کی عزت اور وقار کا خصوصی طورپر خیال رکھیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات