چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے چترال کے لئے بجلی کی بحالی میں ذاتی دلچسپی کا مظاہر ہ کرنے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گولین گول بجلی گھر کو دوبارہ چالو کرنے پر چیرمین واپڈا، ممبر پاؤر اور پیسکو چیف کا شکریہ ادا کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے چترال کے لئے بجلی کی بحالی میں ذاتی دلچسپی کا مظاہر ہ کرنے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گولین گول بجلی گھر کو دوبارہ چالو کرنے پر چیرمین واپڈا، ممبر پاؤر اور پیسکو چیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ گزشتہ دنوں چترال میں برف باری کے بعد لواری ٹاپ کے مقام پر ٹرانسمیشن لائن میں خرابی آنے اور گولین گول بجلی گھر کے ٹرپ کرجانے کی وجہ سے چترال تاریکی میں ڈوباہوا تھا جس سے عوام میں کھلبلی مچ گئی تھی جس پر انہوں نے چیرمین واپڈا اورممبر پاؤر سے ملاقات کرکے انہیں مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری کاروائی کردی جوکہ لائق تعریف بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو اب چترال میں جوٹی لشٹ میں واقع گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی ہورہی ہے اور اس بارے میں افواہوں پر کان دھرنے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔