خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے نظامت اعلیٰ تعلیم، آثار قدیمہ اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں کالج کیڈر کے 12مر د لائبریریئنز(BPS-17) کی تقرریوں اور مختلف کالجوں مین انکی تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے نظامت اعلیٰ تعلیم، آثار قدیمہ اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں کالج کیڈر کے 12مر د لائبریریئنز(BPS-17) کی تقرریوں اور مختلف کالجوں مین انکی تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کے وقاص اللہ خان ولد رضوان اللہ خان کو گورنمنٹ ڈگری کالج KTSہری پور میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع چارسدہ کے جواد علی ولد غلام سرورکو GDCچکیسر شانگلہ میں، ضلع چترال کے سفیر احمد ولدلغل خان کو GDCپورن شانگلہ میں، کرک کے نوید احمد ولد گل خیز کو GDC تخت نصرتی کرک،ضلع پشاور کے فضل ہادی ولد سعادت خان کو GDCممیش خیل بنوں میں،ایف آر بنوں کے زاہد نواز خان ولد رخم نواز خان کو GPDCبنوں میں، ملاکنڈ کے عبدالجبار ولد شہریار کوGDCآگرہ ملاکنڈ میں، لکی مروت کے فرحت اللہ ولد نعمت اللہ کو GDCپرووا ڈی آئی خان میں، پشاور کے محمد فاروق ولد فقیر محمد کو GDCاحمد آباد کرک میں، ضلع سوات کے سراج الدین ولد فضل معبود کو گورنمنٹ پی جی جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں، ایف آر پشاور کے ذاکر خان ولد ملتان خان کو GDCمیرانشاہ میں اور ایبٹ آباد کے سمیع الرحمان ولد کالا خان کو GDCبوئی ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم،آثار قدیمہ اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔