بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام پورے چترال میں ممبران پی ایل سی ایس کی میٹنگ اورآگاہی واک کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی)کی خصوصی ہدایت پر چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں پی ایل سی ممبران سے بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والیافراد نے پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی۔اس واک کا مقصد چترال کی عوام میں بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی اسباب اوراس کے سدباب کی آگاہی مہم اورعلاقائی سطح پرعوام میں شعور پیدا کرنا،تاکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پیش آنے والے واقعات سے بچا جاسکے۔ڈی۔پی۔او چترال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اس کے خوبصورت ماحول کو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔اس سلسلے میں خصوصی پروگرامات کئیجائیں گے تاکہ علاقہ میں غیر یقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔اس کیعلاوہ انہوں نے عوام سے یہ استدعا کی کہ علاقہ کے متعبرات مساجد کی سطح پراس سلسلے میں اعلانات کرائیں