چترال (نمائندہ چترال میل) سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پٹواریوں اور قانونگوؤں نے بدھ کے دن سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے روئیے کے خلاف غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کردیا جس نے منگل کے دن بونی میں سیٹلمنٹ آفس آکر عملے کو باہر نکال کر دفتر کو تالا لگا دیا تھا۔ انجمن پٹواریاں و قانونگویان چترال کے صدر قادر امان کے زیر صدارت اجلا س میں اے سی مستوج عنایت اللہ کی طرف سے مبینہ طور پر بونی کے سیٹلمنٹ آفس میں اسٹاف کو گالی دے کرزبردستی باہر نکال کر تالادفتر کو تالا لگانے ریکارڈ کو پھاڑنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کار سرکار میں مداخلت بھی قرار دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ اے سی مستوج اور ان کے ہمراہ تحصیلدار موڑکھو رب نواز کو فوری طور پر برطرف کئے جائیں اور کار سرکار میں مداخلت پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔ انہوں نے اے سی مستوج اور تحصیلدار موڑکھو سے غیر مشروط تحریری معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دریں اثناء جب اے سی مستوج عنایت اللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ بونی میں ایک قطعہ اراضی پر دو گروپو ں کے درمیان تنازعہ چلاآرہا ہے جوامن وامان کے لئے بھی خطرہ ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر جب انہوں نے سیٹلمنٹ اسٹاف کو ریکارڈ لے کر ان کے ساتھ موقع پر جانے کا کہہ دیا تو انہوں نے حکم عدولی کی جس پر انہوں نے دفتر کو تالا لگادیا لیکن بعدازاں اسے کھول دیا ہے اور اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات