چترال (نمائندہ چترال میل)ضلع انتظامیہ نے چترال شہر میں بغیر رجسٹریشن اور این او سی کے پرنٹنگ سروس دینے والی کمپیوٹر کی دکانوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان دکان مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ قواعد وضوابط پر عمل کریں جنہیں قوانین کو کو پس پشت ڈال کر پرنٹنگ اور متعلقہ سروسز کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جوکہ نہایت ذمہ دارانہ اور حساس نوعیت کا کام ہے۔ چیکنگ کے دوران ایک افغان باشندے کی ملکیتی ننگیالا پرنٹنگ سروس کوسیل کردیا گیا جوکہ بغیر ڈکلریشن اور این او سی کے چلائی جارہی تھی۔ پڑتال کے دوران متعدد مقامات پر غیر مجاز سرکاری مہر اور کارڈ بھی برامد کئے گئے۔ پرنٹنگ پریس کی سروس دینے والی کمپیوٹر کے دکان مالکان کو وارننگ جاری کردی گئی کہ وہ پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر کی مہریں، سروس کارڈ، لیٹر ہیڈ، پمفلٹ کی چھپائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان حساس نوعیت کی مواد کو صرف اور صرف رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس میں ہی بنوائے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





