پاکستان سمیت دنیابھر میں معذور افراد کو درپیش مشکلات ومسائل کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ہر سال3دسمبر کو معذروں کا عالمی دن منا جاتا ہے۔ تین دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افرادکے عالمی دن کے منانے کا مقصد دنیا بھرکے معذور افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و نیم سرکاری، سماجی تنظیموں اور این جی اوز کے زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو قائل کیا جا سکے کہ وہ معذور افراد کے لئے ہر ممکن مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ذریعے امت کو یہ تعلیم دی کہ معذور افراد دیگر معاشرے کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ دوسرے افراد کو ان پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ دوسرے افراد پر انہیں ترجیح دی جائے۔
معذورافراد معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔حکومت کی طرف سے معذوروں کے لیے جو ملازمت کا کوٹہ متعین کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ معذور لوگ ملازمت حاصل کرکے معاشرے میں کسی سہارے کے بغیر پروقار زندگی گزار سکیں۔معذوروں کی حق تلفی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،خصوصی افراد کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤئے کار لاکرانہیں کارآمد شہری بنایا جائے اور عوام الناس کو معذوروں کے مسائل کی آگاہی د ینا اور ان کا تعاون لینا ہے۔ معذور افراد کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا اور انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔یہ افراد جسمانی طور پر کسی معذوری کا سامنا کر رہے ہیں لیکن صلاحیتوں میں یہ بھی کم نہیں۔ ہمارے اس رویے نے جسمانی کمی کا شکار افراد کو بھی یہ سمجھ لینے پر مجبور کردیا کہ وہ کسی قابل نہیں اور وہ خود بھی کسی کی مدد یا سہارے کے منتظر رہتے ہیں۔ معذور افراد کو ایسا موقع فراہم کیا جائے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرسکیں۔
سپیشل پیپلزآرگنائزیشن چترال کے صدرثناء اللہ نے چترال میں معذورافرادکے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اس کے جمع کردہ اعدادشمارکے مطابق چترال میں چھ ہزارسپیشل افرادحکومتی عدم توجہ کی بناء پرکئی مسائل سے دوچارہیں اوراُن کے جائزحق کیلئے ہمیشہ حکومت وقت کے دروازکھٹکھٹارہے ہیں۔
پاکستان میں ایک کروڑ ساون لاکھ معذورافرادہیں جن میں مردوخواتین شامل ہیں جوکہ مجموعی آبادی کاپندرہ فیصدہیں۔اُن کی کوئی نمائندگی قومی وصوبائی اسمبلی اورضلعی سطح پرنہیں جبکہ دس فیصداقلیتوں کوتمام حقوق حاصل ہیں۔حکومت قومی وصوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی نمائندگی میں اُن کے لئے سیٹ مخصوص کیاجائے۔تاکہ وہ معذورافرادکی صحیح معنوں میں خدمت اورنمائندگی کرسکیں۔ضلع چترال کے سطح پردیکھاجائے سپیشل یوتھ میں بے پناہ صلاحیتیں موجودہیں اگراُن کومواقع فراہم کیاجائے وہ بطوراسپیشل یوتھ چترال کانام ملک میں روشن کریں گے۔ملازمتوں میں معذورافرادکی آبادی کے مطابق انہیں کوٹادیاجائے،ایجوکیشن سکالرشپ سے انہیں محروم نہ رکھاجائے۔بازاروں اورپبلک مقامات پراُن کے لئے مخصوص ٹائلٹ اورانتظارگاہ تعمیرکیاجائے۔سپورٹس کے لئے انہیں فنڈفراہم کیاجائے۔
معاشرے کے خصوصی افراد ہرگزبوجھ نہیں ہیں،مگرافسوس انہیں ان کی پوشیدہ خداداد صلاحیتوں کے اظہارکامناسب پلیٹ فارم نہیں ملتا، انہیں معاشرے کامفید شہری بنانا ہمارااخلاقی فرض اورہم پرانسانیت کاقرض ہے۔ ا نہیں آسانیاں تقسیم کرنے سے یقیناہمیں بھی آسانیاں نصیب ہوں گی۔خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نے ان کے اندراحساس محرومی پیداکردیا ہے۔ پاکستانی معاشرے میں معذوروں کی حقوق کی جنگ لڑنے والوں کو ہمارا سلام۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات