چترال (نمائندہ چترال میل)ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔ معذور افراد کی تنظیم کے صدر ثناء اللہ نے کہا کہ ہم معذور لوگ جب کسی دفتر جاتے ہیں تو اس افسر تک رسائی میں ہماری معذوری بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں پانچ ہزار معذور ہیں جبکہ یہاں معذوروں کے لیے صرف ایک سکول اور ایک بس ہے جو صرف ٹاؤن محدود ہیں باقی الگ اس سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معذور افراد ی اس معاشرے کا حصہ ہے ان کے لیئے کمپلکس تعمیر کی جائے جہاں نہ صرف وہ کھیل کود کرسکے بلکہ ایسا کوئی ہنر بھی سیکھے جس سے وہ اپنے اہل خانہ کیلئے رزق حلال کما سکے آحر میں معذور افراد میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت جبین نے اسپیشل افراد کے لئے فنڈز کی شدید کمی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال بھر سے تین ہزار کے لگ بھگ معذور افراد کو سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی ضلعی دفتر نے رجسٹرڈ کردیا ہے۔ تقریب سے ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر خورشید عالم، ڈسٹرکٹ خطاب فضل مولا نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعد میں اس دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جو معذوروں میں تقسیم کیا گیا آن معذور افراد نے شکایت کی کہ یہ تقریب انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا تھا جس کیلئے کسی نے بھی ان کے ساتھ مدد نہیں کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئیندہ تمام افسران ان معذور افراد کے پاس خود دفتر سے نکل کر ملیں گے۔ ضلع ناظم نے کہاکہ ضلعی حکومت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ان اسپیشل افراد کی زندگی میں آسانی لانے اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ مختلف معذوریوں کے حامل افراد کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے اسپیشل افراد کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلا ن کیا۔
تازہ ترین
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد