پشاور(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حو الے سے جمع کردی ہے تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھ نومبر 2018 کو لواری ٹنل کے حوالے سے ان کے سوال کے جواب میں مواصلات کی وزارت کی طرف سے کہا گیا تھا کی لواری ٹنل کو عوام کی سہولت کے لئے بارہ گھنٹے کے بجائے اٹھارہ گھنٹے کردیا گیا جبکہ حقیقت اسکے خلاف ہے اور اب بھی صرف 12 گھنٹے آمدورفت کے لئے کھلا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور مسافروں کو شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے کانوائے کی شکل میں گاڑیاں ٹنل کے اندر داخل ہوتی ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے لہذا اس تحریک استحقاق کو منظور کیا جائے اور کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ آئندہ اس مقدس ایوان کا استحقاق مجروح نہ ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات