چترال (نمائندہ چترال میل) سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان نے ایک سال گزرنے کے باوجود اپر چترال ضلعے کی قیام کا نوٹیفیکیشن نہ کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال 8نومبر کو پولوگراونڈ چترال میں جلسہ عام میں اپر چترال ضلع کا اعلان کیا تھا لیکن دوبارہ حکومت میں آنے کے باوجود بھی اس کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرسکے جس پر عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور موجودہ وزیر اعلیٰ محمود خان کو چترالی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔جمعرات کے روزپارٹی کے دیگر رہنماؤں عالم زیب ایڈوکیٹ، امیر اللہ خان، شمس الرحمن لال، قاری نظام الدین، پیر ناصر علی شاہ، میردولہ جان، خوش محمد، انیس الدین، فخر عالم اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک تو جذبات کی رو میں بہہ کر تقریر کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دی تھاکہ ضلعے کی نوٹیفیکیشن ہم تین دنوں کے اندر اندرجاری کرکے مخالفین کے منہ پر دے ماریں گے لیکن ایک سال گزر گیا مگر یہ پرچی جاری نہیں ہوئی اور حقیقت کی بات یہ ہے کہ عمران خان اینڈ کو چترالی عوام کو بے وقوف بنا کر ان سے ووٹ بٹور نے کے لئے انہیں لولی پاپ دے رہے تھے۔ سلیم خان نے کہاکہ اگر گزشتہ سال اپر چترال کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا تو چترال صوبائی اسمبلی کی ایک نشست سے محروم نہ ہوتا جبکہ اس نشست سے محرومی نے چترال ضلعے کو ترقی کے میدان میں پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک لولی لنگڑی ضلع بھی نہیں چاہتے ہیں اور محض ایک ڈپٹی کمشنر اور ایک ڈی پی او کی تعیناتی سے اپر چترال کے عوام حل ہونے کی بجائے مزید بڑ ھ جائیں گے اس لئے 5ارب روپے بجٹ کی فراہمی کے ساتھ اس ضلعے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر پی پی پی احتجاج پر مجبور ہوگی۔ سلیم خان نے نواز شریف حکومت کی طرف سے چترال میں متعدد روڈمنصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے نکالنے کے عمل کو پی ٹی آئی حکومت کی چترال دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ چترال پہلے سے سیلاب اور زلزلے سے متاثر ہے اور ان منصوبہ جات کو ختم کرنے سے پسماندگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ا نہوں نے سی پیک کے متبادل روٹ کو چترال سے گزارنے کے بجائے وزیر مملکت مراد سعید کی ایما پر شانگلہ سے گزارنے کی بھی شدید مذمت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات