چترال(نمائندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال امیر جے یو آئی چترال قاری عبدالرحمن قریشی کی زیر صدارت شھید ناموس رسالت،مھتمم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک،عظیم دینی وسیاسی شخصیت حضرت مولانا سمیع الحق صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کیلئے تعزیتی جلسہ منعقد ہوا، جسمیں اجتماعی قران خوانی کے بعدجے یو آئی چترال کے ضلعی رھنماؤں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت شھید کے دینی اور سیاسی خدمات خصوصا تحریک ختم نبوت کے لئے حضرت کے خدمات پر روشنی ڈالی،اور ان کی شھادت کو امت مسلمہ اور خاص کر علمی حلقوں کے لئے بڑا سانحہ قرار دیا۔ مقررین نے حضرت شھید کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان حالات میں یہ سانحہ تحریک ناموس رسالت اور آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف ہونے والے تحریک سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے اسلئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد قاتلین کو گرفتار کرے۔ جلسہ سے امیر قاری عبدالرحمن قریشی،جنرل سکریٹری وڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور،سنئر نائب امیرقاری وزیراحمد،سکریٹری اطلاعات مفتی شفیق احمد نے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں حضرت شھید کے رفع درجات،لواحقین کے صبر جمیل، پاکستا کی حفاظت اور اسلامی دفعات خصوصا ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات