چترال(نمائندہ چترال میل)اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائے وے اتھارٹی (NHA) نے چترال کے دیگر منظور شدہ منصوبوں کی طرح تریچ سے لوٹ اویر تک سڑک کی کشادگی اور بلیک ٹائپنگ کا منصوبہ بھی ترقیاتی پروگرامPSDPسے نکال دیا ہے اور ٹھیکہ دار ABMکمپنی کو ٹھیکے کی منسوخی کا خط لکھ دیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال موجودہ حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔پی پی پی کے تحصیل صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور انفارمیش سیکرٹری قاضی فیصل سعید نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پچھلے5سالوں تک چترال کو نظر انداز کیا۔اُن کے دور میں ریشن کا بجلی گھر کھنڈرات میں تبدیل ہوا۔کالاش ویلی اور دیگر وادیوں کی سڑکیں برباد ہوگئیں۔اب وفاق میں بدقسمتی سے ایسی حکومت آگئی ہے جو عوامی بہبود کی دشمن ہے۔چترال کے ساتھ خاص طورپر بغض رکھتی ہے۔پی پی پی کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کے اس نارواظلم کے خلاف آواز اُٹھانے کے لئے چترال میں آل پارٹیز کانفرنس بُلاکر آئیندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گیس اور بجلی سمیت اشیائے صرف کی مہنگائی اور یوٹیلیٹی سٹوروں کی بندش کے بعد ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے منسوخ کرنا تحریک انصاف کی عوام دشمنی کا کھلاثبوت ہے۔اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





