ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترال کا سب ڈویژن مستوج کا دورہ، زیر تعمیر مساجد کا معائنہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شاد سے) ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی سب ڈویژن مستوج کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور زیر تعمیر مساجد کا تفصیلی معائنہ کیا جن میں بروغل لشٹ، شول کوچ، بانگ یارخون، کارگن، چپڑی، چوئینج، ہارچین، سور لاسپور، سنوغورشامل ہیں۔زیر تعمیر مساجد کیلئے جستی چادریں فراہم کئے، سیمنٹ اور سریا کیلئے نقد رقوم بھی دے دئیے۔ اسی طرح بانگ یارخون میں دومکتب اور کارگن میں ایک مکتب اپنے سرپرستی میں کھول دئیے۔دورہ یارخون میں علاقہ عوام نے جگہ جگہ قاری فیض اللہ چترالی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسی طرح چپڑی میں شیر ولی خان اور لال اصغر خان نے استقبال کئے۔ اسی طرح لاسپور میں یفتالی نے قاری فیض اللہ کی بھرپور میزبانی کی۔ اس کے بعد قاری فیض اللہ چترالی نے یفتالی کے میوزم کا معائنہ بھی کیا۔ یاد رہے قاری فیض اللہ چترالی ایک ممتاز مذہبی رہنما ہے اس کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہے۔ وہ ہر مصیبت کی گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ عمائدین علاقہ نے قاری فیض اللہ کی دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ قاری فیض اللہ کے نمائندہ خاص اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے میڈیا کو بتایا کہ قاری فیض اللہ چترالی چترال کے متاثرین کی مدد، غریبوں کی دیکھ بالی، مساجد کی تعمیرات و دیگر دینی خدمات میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اتوار سے دورہ تریچ کا آغاز ہوگا۔