چترال (محکم الدین ) ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تورکہو، اویر، تریچ کے لوگوں کو یقین دلایا ہے۔ کہ نئی وجود میں آنے والی تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن موڑکہو کے دفاتر کاغلشٹ میں تعمیر کئے جائیں گے۔ جس کی عمارت کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 6کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس لئے عوام تورکہو کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم عمارت کی تعمیر تک ٹی ایم اے موڑکہو اور بونی میں اپنے کام جاری رکھے گا۔ تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال چترال میں تورکہو، اویر اور تیریچ کے ڈسٹرکٹ، تحصیل ممبران اور ویلیج کونسلوں کے ناظمین، کونسلرز اور عمائدین کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو ٹی ایم اے آفس کو موڑکہو کے مقام وریجون میں قائم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اپر چترال ضلع کے قیام کے اقدامات جاری ہیں۔ جن کے دفاتر کیلئے بھی جگہ کی ضرورت ہے۔ اور مناسب جگہ کاغلشٹ ہی ہے۔ جس میں ضلع کے دفاتر کیلئے بھی زمین مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہماری نظر میں تور کہو، موڑکہو، مستوج اور چترال جیسے علاقائیت کی بنیاد پر بات کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ہم چترال کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اور عوام کی مشکلات کا حل ہماری ترجیح ہے۔ اس لئے عوام تسلی رکھیں۔ جو کام بھی عوام کے بہتر مفاد میں ہو گا وہی کریں گے۔ قبل ازین ممبر تحصیل کونسل مستوج محمد سید خان لال، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے سید احمد خان، قاری عطاء الرحمن ممبر ڈسٹرکٹ کونسل تیریچ، وقاص احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چترال، رہنما پاکستان مسلم لیگ صفت زرین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیر عزیز بیگ، سابق ناظم اوئیر فدا محمد وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ نئے ٹی ایم اے کے قیام پر ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس کے دفاتر کیلئے وریجون موڑکہو کا انتخاب علاقہ تورکہو، تیریچ، اوئیر کے لوگوں کو سہولت دینے کی بجائے مشکلات میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ تورکہو سے بونی پہنچنے کے بعد لوگوں کو مزید سفری مشکلات کے ساتھ ساتھ اضافی اخراجات بھی برداشت کرنے پڑیں گے۔ جبکہ وقت کا ضیاع اس کے علاوہ ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ مستقل بنیادوں ٹی ایم اے کے دفاتر وریجون میں اُنہیں ہر گز قبول نہیں، یہ کاغ لشٹ میں تعمیر کئے جائیں۔ وہاں زمین کی دستیابی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اُن کی بات اگر نہ سنی گئی۔ تو وہ منظم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف رحمت غازی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا۔ کہ موڑکہو ٹی ایم اے اُن کے مطالبے پر ہوا ہے۔ اور یہ عوام کو سہولت دینے کیلئے ہے۔ اس لئے عوام مسئلے کے پُر امن حل کی بجائے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے سے گُریز کریں۔ ٹی ایم اے کے یہ دفاتر کاغلشٹ میں ہی تعمیر ہو کے رہیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات