چترال(نمائندہ چترال میل)ممبرتحصیل کونسل یوسی کریم آبادسیدمحمدعلی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے گرم چشمہ،کریم آباداور ضلعے کے دوسرے علاقوں میں آلواورمٹرضلعے سے باہر لے جانے پر ٹیکس عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال لٹکوہ کے عوام سے غنڈہ ٹیکس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔چترال کے باشعورعوام اُن کوکبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ میں تحصیل کونسل چترال کی طرف سے ٹیکس کمیٹی کاممبرہونے کے باوجودمجھے اعتمادمیں لئے بغیرانہوں آلواورمٹرپر ٹیکس عائد کیاہے۔وادی لٹکوہ کے مکینوں نے تحصیل کونسل کے عوام دشمن فیصلے کوشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غیر قانونی قراردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے نے آلو کے علاوہ سیب، ٹماٹر، مٹر، پیاز اور کیٹوری(خشک توت)پر بھی ٹیکس عائد کردی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف پورا چترال سراپا احتجاج ہوگا۔اگرکوئی ناخوشگواروقعہ پیش آئے تواُس کی تمام ترذمہ داری تحصیل کونسل اورٹی اے پرعائدہوگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





