ضلع ناظم مغفرت شاہ نے موری لشٹ کی پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقا می حکام کو ہدایت جاری کی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم مغفرت شاہ نے موری لشٹ کی پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقا می حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی دستیاب کرنے کی ہدایت کردی تاکہ علاقے کے عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ منگل کے روز اپنے دفترمیں اہالیان موری لشٹ کے ایک نمائندہ وفد کی موجودگی میں دونوں محکمہ جات کے افسران کو طلب کرکے ان سے مسئلے کی نوعیت معلوم کرنے کے بعد ا ن پر واضح کردیا کہ وہ مزید اس علاقے کے عوام کی تکالیف برداشت نہیں کریں گے جوکہ عرصہ دراز سے مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے۔ اس موقع پر موجود ذمہ دار افسران نے ضلع ناظم کو یقین دلایاکہ وہ ان کے بتائے ہوئے حل کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردیں گے۔ موری لشٹ کے وفد نے ان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے ساتھ امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے کیونکہ پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل کو مقامی طور پر حل کرنا ضلع ناظم کی انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں کا ٰخاصہ ہے۔ اس موقع پر کوہ ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کے چیرمین عبدالغفار بھی موجود تھے۔