چترال(نمائندہ چترال میل)چترال میں اتوار کے روز دکانداروں سے بغیر مشورے کے دکانوں کو زبردستی بند کیا گیا جس کے وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تجار یونین چترال کے صدر اور کابینہ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اتوار کے روز چھٹی ہوگی۔جس پر بہت سارے دکانداروں نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے چترال بازار میں دکانیں کرایہ پر لیے ہوئے ہیں جس کے لئے وہ ماہانہ بیس ہزار روپیہ کرایہ دیتے ہیں۔اور کرایے کامکان جس کا کرایہ10000روپے اگر مہینے میں چار چھٹیاں کرائی گئی تو اُن کا بہت زیادہ نقصان ہوگا اس لئے وہ اس چھٹی کے حق میں نہیں۔اسی طرح ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کو سامنا کرنا پڑا۔سبزی فروشوں نے بھی دکانوں کی بندیش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی سبزی دکان بند ہونے کی وجہ سے خراب ہوگئی۔جسے اُن کو مال نقصان کا سامنا ہے۔چترال بازار کے دکانداروں نے تجار یونین چترال کے صدر اور کابینہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کسی سے مشورہ کیے بغیر اتوار کی چھٹی کا فیصلہ کرکے دکانداروں کو نقصان پہنچانا ہے۔اُن کو چاہیئے تھا کہ وہ بازار کے دکانداروں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرتے۔چترال بازار میں بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اتوار دوبجے پی ٹی آئی کی طرف سے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے اس لئے تجار یونین کا صدر ایک پارٹی کے مفاد میں کام کررہا ہے۔بعض دکانداروں نے بازار یونین کی کابینہ کی طرف سے لوگوں کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ(اے سی) اور چترال پولیس کے طرف سے جرمانہ کرنے اور جیل بھیجنے کی دھمکی دینے کی بھی شکایات کی۔اس سلسلے میں جب بازار یونین یونین کے صدر شبیر احمد سے رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ کم از کم میڈیکل سٹوروں، سبزی فروشوں اور ہوٹل والوں کو دکانیں کھولنے کے لئے اعلان کرے تو اُن نے برملا انکار کیا اور کہا کہ اگر ان دکانوں کو کھلا رکھا کیا تو چھٹی کا کیا مقصد۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ایم او والے بازار میں سہولیت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اوربازار والوں سے ٹیکس لیتے ہیں اگر دکانیں بند رہی تو اُن کو کوئی ٹیکس نہیں جائیگا۔عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اتوار کی چھٹی پر نظر ثانی کرنے اور کم از کم سبزیوں اور ہوٹلوں کو بند نہ کرنے کی ہدایات دیکر عوام کو فائدہ پہنچانے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات