ٓٓٓآزاد امیدواررضیت باللہ نے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نامزد امیدوار مولانا ہدایت الرحمن کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(شہریار بیگ سے) پاکستان تحریک ا نصاف کے ضلعی رہنماء اور چترال کی صوبائی اسمبلی کی نشت PK-01 کے آذاد اُمیدوار رضیت با اللہ نے متحدہ مجلس عمل کے PK-01کے نامزد اُمیدوار مولانا ہدایت الرحمن کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔اُنہوں نے یہ اعلان دروش میں جماعت اسلامی کے ورکر کنونشن کے موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر مشتاق احمد خان کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رضیت با اللہ نے کہا کہ مجھے حالیہ انتخابات میں میرے گروپ لیڈر سابق ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ، ڈرائیور یونین،تجار یونین اور میرے دوستوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے ہم نے اپنی نظریاتی ووٹ بینک کو نقصان سے بچانے کے لئے قدم اُٹھایا ہے۔اُنہوں نے کہ اب میرے اور میرے رفقاء کی تمام تر کوششین متحدہ مجلس عمل کے لئے ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں سے اس مملکت خدا داد کے خلاف جو سازشین ہو رہی ہیں متحدہ مجلس عمل اُن سازشوں کے سامنے سیسے کی دیوار ثابت ہو گی۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سنئیر نائب صدر، سنیٹر مشتاق احمد خان نے بی بی فوزیہ اور رضیت با للہ کے کاوشوں کو سراہا۔