چترال (نمائندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جس کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ مقدار میں ترقیاتی کام سرانجام پائے اور وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کیا جوکہ اس علاقے کے ساتھ ان کی خصوصی محبت اور لگن کا اظہار ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس پارٹی نے اس دفعہ مجھے صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ دے کر چترال پر احسان کیا ہے کیونکہ چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک جنرل نشست کی کمی سے احساس محرومی پیدا ہوگئی تھی اور یہ بات بھی قابل افسوس ہے کہ چترال میں الیکشن جیتنے والی کوئی سیاسی جماعت نے مخصوص نشست پر چترال سے کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا ہے اور اگرکسی نے کیا بھی ہے تو سیریل نمبر میں اتنا پیچھے ہے کہ منتخب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ خدیجہ سردار نے کہا کہ اے این پی نے چترال کی محرومیوں اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ان کا نام ترجیحی لسٹ کے سیریل نمبر 4میں ڈال دی ہے۔ انہوں نے چترال میں اپنے بزرگوں اور بہن بھائیوں سے دردمندانہ درخواست کی ہے کہ وہ اے این پی کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرکے اپنی احسان شناسی کا ثبوت فراہم کریں جس طرح انہوں نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے نام پر گزشتہ الیکشن میں ان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





