(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ماحولیات،کھیل وسیاحت محمد رشید خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا ہمیشہ سے ہی سیاحوں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز رہا ہے جس کی بنیادی وجہ اس خطہ کی قدرتی خوبصورتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ماحولیات، کھیل و سیاحت محمد رشید خان نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ سیاحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ چترال میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں سیکرٹری سیاحت محمد طارق، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان، ایم ڈی سیاحت مشتاق احمد اور صدرچترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحت سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں کا فروغ بھی ہماری ترجیات میں شامل ہے جس کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ چترال میں جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ وہاں کے لوکل ہا ئیڈرو پلانٹس جس میں 106 میگا واٹ اور پیڈو 60 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ان سے مقامی لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دی جائے، وہاں کے نوجوانوں کے لیے ہم نے چترال میں ضلعی یوتھ آفیسر مقرر کردیا ہے اس کے ساتھ یوتھ ہاسٹل بنایا گیا ہے علاوہ ازیں یوتھ کے لیے ایک یوتھ مرکز کا قیام بھی بہت جلد عمل میں لایا جا ئے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





