ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر کا عید کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال، جیل کا دورہ، اور یتیم بچوں میں عید تحائف تقسیم کی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے، نماز عید ضلعے کے طول وعرض میں ڈھائی سو سے ذیادہ مساجد اور کھلے مقامات پراد ا کی گئی جبکہ عیدکاسب سے بڑا اجتماع شاہی مسجد چترال میں ہوا۔ عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی اتحادویگانگت اور مملکت خداداد پاکستان میں امن واستحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حساس مقامات پر سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر نے شاہی مسجد میں نماز عید ادا کرر نے کے بعد موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے اورلوگوں کو عید کی مبارک باد دیتے رہے جبکہ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او چترال منصور امان کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں اور مریضوں میں تخائف تقسیم کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور بعد میں اپنے دفتر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے عید ملے۔ اس موقع پر انہوں نے دنین میں واقع یتیم خانے میں داخل بچوں کو ڈی سی ہاؤس کے اندر دعوت دی جہاں وہ کئی گھنٹوں تک کھیل کود میں گزار ے جس کے احتتام پرڈپٹی کمشنر نے اپنے بچوں کو ساتھ لے کر ان کے ساتھ لنچ کیا اور ان میں عید کی تخائف تقسیم کی۔