چترال(نمائندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین پارلیمانی بورڈاورپارٹی کے صوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نے اپنے امیدواروں کااعلان کردیا۔بورڈکے فیصلے کے مطابق این اے ون چترال ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کوٹکٹ جاری کردیاگیا۔ صوبائی صدرنے ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں،کارکنوں،ادباء اورشعراء کوہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے عام انتخابات کیلئے مہم انتہائی موثراندازمیں چلائیں اورمدلل ومنظم اندازمیں تسلسل کے ساتھ پارٹی کاپیغام گھرگھرپہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ اس اہم موقع پرسب اتحادواتفاق کامظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرناہوگا۔ ضلعی عہدیداروں اورورکروں نے ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کوٹکٹ دینے پرصوبائی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طوپراین اے ون چترال کے پارٹی کے اُمیدوارکوکامیاب کرنے کاعہدکیا۔اس موقع پرنیشنل عوامی پارٹی ضلع چترال کے صدر اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چترال وضلعی صدرالحاج عیدالحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت اے این پی کی بنے گی،مخالفین کی لاکھ سازشوں کے باوجود اے این پی اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دورحکومت میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ کام کیا ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ہماری پارٹی اے این پی ایک منظم جماعت ہے اورمنظم رہے گی ہم امن چاہتے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات