چترال (محکم الدین) پرائس ریویو کمیٹی چترال کا ایک غیرمعمولی اجلاس مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کی زیر صدارت اُن کے آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایف سی چترال فضل باری، مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین، صدر بازار یونین شبیر احمد، اور مختلف کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے نمایندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے کہا۔ کہ رمضان المبارک میں تمام کاروباری افراد عوام کو ریلیف دے کر اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اور اضافی قیمت وصول کرنے من مانی قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے اللہ پاک سے ڈریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا۔ تو اُن کے خلاف سخت ترین قدم اُٹھایا جائے گا۔ اور اس میں کسی سے رورعایت نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ عوام قصاب اور پولٹری فروشوں سے بالکل مطمئن نہیں۔ اور یہ خود میرے مشاہدے میں آیا ہے۔ کہ وہ نرخنامے پر کبھی عمل نہیں کرتے۔ اور گاہکوں کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز اور ڈی ایف سی فضل باری نے کہا۔ کہ نئے نرخنامے کے بعد کسی کے خلاف اضافی قیمت وصولی کی شکایت آئی تو اُن کے خلاف سخت قدم اُٹھائیں گے۔ اجلاس میں گوشت، مرغی، دودھ، دہی، مچھلی، اور درزیوں کے نرخنامے زیر بحث آئے۔ اور صوبے مختلف اضلاع کے نرخناموں کا جائزہ لینے کے بعد نئے نرخنامے مقرر کئے گئے۔ جو 26مئی سے لاگو ہوں گے۔ اور انتظامیہ ان پر کڑی نگاہ رکھے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ مُر غی ہر صورت میں زندہ اور تول کرکے فروخت کیا جائے گا۔ جو ذبح کرنے کی صورت میں 210اور بغیر ذبح 190روپے فی کلو فروخت ہو گی۔ اسی طرح بھینس، گائے اور بچھڑے کا گوشت فی کلو چترال شہر میں 340ایون اور دروش میں 330روپے ، بغیر ہڈی کے سُرخی گوشت 400، قیمہ400روپے کلو، مچھلی عام دیسی کچہ 250پکی ہوئی 350روپے، کباب تول کر ایک کلو 300، مچھلی ٹراوٹ بغیر پکا ایک کلو 1800روپے، پکا ہوا 2300روپے، دودھ کلو 120دہی140روپے کلو پر فروخت کئے جائیں گے۔ اجلاس میں درزیوں کو کیٹیگرائزڈ کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا اور سلائی ریٹ فی جوڑا 600 روپے برقرار رکھا گیا۔ جبکہ 10سال تک کے بچے کے کپڑوں کی سلائی 400مقرر کی گئی۔ اجلاس میں سید احمد خان، مولانا شیر عزیز، مولانا عبد السمیع، میر دولہ جان، شریف حسین،ڈائریکٹر فشریز بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی