چترال(نمائندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے ایک سیٹ کے خاتمے پر ایک اخباری بیان میں امیر اللہ صوبیدار نے کہا ہے کہ چترال کی ایک سیٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنے الیکشن کمپئن کو بھی موخر کردیا تھا اور سیاسی افراد کے مشترکہ اجلاس کے بعد اعلان پر ان کا بھی اتفاق تھا کہ اگر چترال کی سیٹ بحال نہیں کی گئی تو پورے چترال میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ مگر سیاسی نمائندوں نے سیٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے کے بجائے الیکشن کمپئن کا آغاز کردیا ہے۔ جو اس بات کے لئے واضح جواز فراہم کررہے ہیں کہ ہماری سیاسی لیڈرشپ بصیرت سے یکسر محروم ہے۔ وہ مردم شماری سے پہلے چترال کے عوام میں یہ شعور بیدار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن میں اپنا موقف بیان کرنے میں بھی ان کو شدید ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے الیکشن کے بائیکاٹ کا وعدہ کرنے والی سیاسی لیڈرشپ اب الیکشن کمپئن کیوں چلا رہی ہے ان کا اب کمپئن چلانا دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔ عوام کو ان کے دھوکے کا پتہ چلنا چاہئے۔ عوام کو اندازہ ہونا چاہئے کہ اگر یہ لوگ انتخابات سے قبل ہی ان کو دھوہ دے رہے ہیں تو انتخابات جیتنے کے بعد عوام کا کیا حال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا الیکشن کمپئن دوبارہ سے شروع کررہے ہیں تاکہ اسمبلیوں تک جا کر چترال کے سادہ لوح عوام کی خدمت کرسکوں اور ایسے دھوکے باز افراد سے عوام کی خلاصی ہوسکے۔انہو ں نے عوام پر زور دیا کہ اگلے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ووٹ آپ کے اجتماعی مفادات کے حصول کے لئے استعمال ہو نہ کہ سیاسی لوگ آپ کو دھوکہ دے کر اپنے ذاتی مفادات کے لئے آپ کے ووٹ استعمال کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





